دبئی میں 24 ہزار درہم تک تنخواہ والی نوکریوں کا اعلان ہوگیا، وہ غیرملکی بھی نوکری حاصل کرسکتے ہیں جو۔۔۔ بڑی خبرآگئی

دبئی (ویب ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کی وزرات بلدیات نے دبئی میونسپلٹی میں ملازمتوں کے لیے شہریوں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں، درخواستیں طب، انجینیئرنگ اور سیاحت کے شعبے کے لیے طلب کی گئی ہیں۔
مذکورہ ملازمتوں کے لیے اماراتی اور متحدہ عرب امارات کی شہریت رکھنے والے غیر ملکی بھی افراد بھی درخواستیں دے سکتے ہیں جنہیں 2 ہزار 243 درہم سے 24 ہزار 700 درہم تک تنخواہ کی پیشکش کی جائے گی۔یہ ملازمتیں دبئی میونسپلٹی کے شعبے سیاحت، میڈیکل اور انجینیئرنگ کے لیے مخصوص ہیں جہاں پلمبر و الیکٹریشن سے لے کر مکینیکل و الیکٹریکل انجینیئرز تک کے گریڈ کی اسامیاں موجود ہیں اور ملازمین کو انہی گریڈز کی بنیاد پر تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں