عمران خان شادیاں کریں مگر طلاق دے کر خواتین کو بے عزت نہ کریں، مولانا عبدالغفور حیدری کی تنقید

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے عمران خان کی تیسر ی شادی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف شادیاں کریں مگر طلاق دے کر خواتین کو بے عزت نہ کریں ۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ عمران خان خواتین کی توہین کر رہا ہے جوشرعی فعل نہیں ،انہوں نے کہا کہ عمران خان سے شادیاں سنبھالی جاتیں،ملک کیسے سنبھالیں گے ۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نہیں لگتا عمران خا ن کبھی وزیراعظم کی شیروانی پہنیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں