غریدہ فاروقی کا عمران خان کو شادی کی مبارک باد دینے سے انکار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)معروف اینکر غریدہ فاروقی نے پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کو ان کی تیسری شادی پر مبارک باد دینے سے انکار کر دیا
سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر عمران خان کی شادی پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گی جب تک وہ اس شادی کا عوامی سطح پراعلان نہیں کرتے کیونکہ ان کی تیسری شادی کے حوالے سے پہلے ہی بہت سی باتیں کی گئی ہیں۔
وہ اپنے آپ کو ملک کا آئندہ منتخب وزیر اعظم سمجھتے ہیں اسی وجہ سے ان کی تمام باتوں کو دیکھاجانا چاہیے۔
خیال رہے کہ عمران خان کی تیسری شادی ہوچکی ہے جس کا اعلان پارٹی کے آفیشل اکاؤنٹ پرکیا گیا اور جس کی تصدیق پارٹی کے دیگر قائدین بھی کر رہے تاہم دولہے نے ابھی تک خود اپنی شادی کا اعلان نہیں کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں