عمران خان کی تیسری شادی ،معروف تحقیقاتی صحافی انصار عباسی بھی میدان میں آ گئے ،ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ بھی مسکرانے پر مجبور ہو جائیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پاک پتن کی بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں دو طرح کے تبصرے شروع ہو گئے ہیں ،پی ٹی آئی کے کارکن اور رہنما اور چیئرمین کو ان کی تیسری شادی کی مبارکباد دے رہے ہیں جبکہ کئی تجزیہ کار اور مخالفین عمران خان کی شادی کی تصدیق کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں ،معروف تحقیقاتی صحافی انصار عباسی بھی اس معاملے میں پیچھے نہیں رہے اور عمران خان کو شادی پر ایسا تبصرہ کیا ہے کہ آپ بھی ہنس ہنس کر بے حال ہو جائیں گے

عمران خان کی تیسری شادی کے تصدیق ہوتے ساتھ ہی میڈیا کی ساری توجہ اس شادی پر ہو گئی ہے ،ہر ٹی وی چینل اپنے اپنے انداز میں عمران خان کی شادی کے حوالے سے اس نکاح کے خفیہ پہلوؤں پر خبریں سامنے لا رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے قائدین اور کارکن کپتان کو ’’ ہیٹرک‘‘ کرنے پر مبارکباد دے رہے ہیں تو دوسری طرف ملک کے معروف تجزیہ کار بھی اپنے اپنے انداز میں اس شادی پر تبصرے کر رہے ہیں ۔اس حوالے سے معروف تحقیقاتی صحافی اور کالم نگار انصار عباسی بھی پیچھے نہیں رہے اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’’ ٹویٹر ‘‘پر تبصرہ کرتے ہوئے ’’عمران خان نے بشری بی بی سے شادی کر کے عمر چیمہ کے صادق اور آمین ہونے کی تصدیق کر دی، مبارک ہو مبارک ہو‘‘ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں