عمران خان کی شادی کے بعد شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے

کراچی (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی شادی پر ہر طرف سے مبارکبادیں دینے کا سلسلہ جاری ہے ، دوست احباب اور چاہنے والے عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں، ایسے میں شاہد آفریدی نے بھی کپتان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہد آفریدی نے عمران خان کو شادی کی مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آفریدی نے بھابھی کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی خوشیوں کیلئے دعا کی۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی ان چند ایک کرکٹرز میں سے ایک ہیں جنہیں عمران خان کا ناقد سمجھا جاتا ہے۔ ماضی میں وہ کھلم کھلا کپتان کے خلاف بیانات داغتے رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں