” عمران خان نے اپنی دلہن کو یقین دلایا تھا کہ وہ وزیراعظم ہاﺅس۔۔۔“ معروف صحافی نے ایسا دعویٰ کردیا کہ سن کر عمران خان کو بھی شدید غصہ آجائے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سینئر صحافی صالح ظافر نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنی دوسری شادی کے موقع پر جو پہلے دھرنے میں 7 محرم الحرام کوانجام دی گئی تھی اپنی دلہن (ریحام خان ) کو سلامی میں یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ بہت جلد ملک کی خاتون اول بننے جارہی ہیں،انہوں نے یہ بات اس اعتماد کی بنیاد پر کہی تھی جس کے لئے انہیں باور کرادیا گیا تھا کہ وہ بہت جلد وزیراعظم بنادیئے جائیں گے۔

صالح ظافر نے لکھاکہ جب ان کی دوسری اہلیہ نے ازراہ تفنن ان سے دریافت کیا کہ وہ کب ایوان وزیراعظم منتقل ہورہے ہیں تو وہ طیش میں آگئے ،اس طرح ان کے درمیان ناچاقی کا آغاز ہوا۔ قبل ازیں 2013ءکے عام انتخابات سے قبل جب وہ آخری مرتبہ لندن اپنے سابقہ سسرال گئے تو انہوں نے اپنی طلاق یافتہ بیوی جمائما گولڈ اسمتھ اور اس کی والدہ کو اپنے تینوں بچوں کی موجودگی میں ”خوشخبری“ دی تھی کہ اب ان سے آئندہ ملاقات اسلام آباد کے پرائم منسٹر ہاﺅس میں ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں