جلد کی حفاظت کیلئے کریموں کا استعمال کرتا ہوں: فہد مصطفی

اسلام آباد:اداکار فہد مصطفی نے کہا ہے کہ وہ جلد کی حفاظت کیلئے کریموں کا استعمال ضرور کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ کبھی بھی گورے رنگ کیلئے انجیکشن نہیں لگوائے لیکن جلد کے علاج کیلئے ڈاکٹر کے پاس ضرور جاتے ہیں اور جلد کی حفاظت کیلئے دن اور رات میں لگائے جانے والی کریموں کا استعمال ضرور کرتے ہیں۔

اداکار فلم ‘‘ قائد اعظم زندہ باد’’میں ماہرہ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، فلم رواں سال ریلیز کی جائے گی۔ اس سے قبل وہ پاکستانی فلموں ایکٹر ان لاء، جوانی پھر نہیں آنی 2 میں بھی اپنی پرفارمنس دکھا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں