موبائل فونز کی درآمد 63، جوتوں کی برآمد 4.29 فیصد بڑھ گئی

کراچی: (سٹی نیوز) رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ (جولائی تا مئی) کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 63.17 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جوتوں کی برآمدات 4.29 فیصد بڑھ گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ادارہ برائے شماریات کی جانب سے پیش کردہ اعدادوشمار میں جولائی تا مئی جوتوں کی برآمدات 11 کروڑ 48 لاکھ 60 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جوتوں کی برآمدات سے 11 کروڑ ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا، اس طرح برآمدات میں 47 لاکھ 20 ہزار ڈالر کا اضافہ ریکارد کیا گیا ہے۔

چمڑے کے جوتوں کی برآمدات میں 1.83 فیصد اضافہ ہوا جس سے برآمدات کا حجم 9 کروڑ 74 لاکھ 13 ہزار ڈالر تک بڑھ گیا، اسی طرح کینوس کے جوتوں کی برآمدات بھی 3 لاکھ 51 ہزار ڈالر تک بڑھ گئیں۔

ادھر11ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات ایک ارب 12 کروڑ 86 لاکھ (1128.641 ملین) ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال درآمدات کا حجم 69 کروڑ78لاکھ (697.813 ملین) ڈالر رہا تھا۔ اس طرح موبائل فونز کی درآمدات میں 440.828 ملین ڈالرکا نمایاں اضافہ ریکاڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں