ای کامرس پالیسی پر عملدرآمد سے خواتین کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی، مشیر تجارت

اسلام آباد: ( سٹی نیوز) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتوں نے ای کامرس پالیسی پر عملدرآمد کے حوالے سے پیشرفت دکھائی ہے۔ ای کامرس پالیسی پر عملدرآمد سے خواتین کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔

تفصیل کے مطابق مشیر تجارت کے زیر صدارت ای کامرس کونسل کا دوسرا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران ملک کی پہلی ای کامرس پالیسی پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

مشیر تجارت نے کہا کہ خیبر پختونخوا نے ای کامرس کو سہولت پہنچانے کے لئے ڈیجیٹل پیمنٹس پر ٹیکس میں کمی کی ہے۔ آج کامرس پلیٹ فارم پر خیبر پختونخوا نے 2 فیصد جبکہ پنجاب نے 5 فیصد تک جی ایس ٹی کم کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ ای کامرس پالیسی پر عملدرآمد سے خواتین کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔ حکومت نوجوانوں اور خواتین کے لئے ڈبلیو کام ایپلی کیشن متعارف کروانے جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ذیلی کمیٹی ڈیجیٹل پیمنٹس کے حوالے سے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی استعداد کار بہتر بنانے کے لئے کام کرے گی اور اس سلسلے میں پیش رفت کو بھی مانیٹر کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں