امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو غیر قانونی تارکین بچوں کی بے دخلی سے روک دیا

واشنگٹن: ( سٹی نیوز) امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو غیر قانونی تارکین وطن کے ساتھ آئے بچوں سے متعلق پروگرام ڈاکا کو ختم کرنے سے روک دیا، صدر ٹرمپ نے کہا کہ سپریم کورٹ سے خوفناک اور سیاسی نوعیت کے فیصلے آ رہے ہیں، فیصلے کے بعد تارکین وطن کی بڑی تعداد نے امریکا کے مختلف شہروں میں سڑکوں پر آ کر خوشی کا اظہار کیا۔

ٹرمپ کی تارکین وطن کے حوالے سے پالیسی کو بڑا جھٹکا، امریکہ کی سب سے بڑی عدالت نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ غیر قانونی تارکین وطن کے ساتھ امریکا آئے بچوں سے متعلق پروگرام ڈاکا کو ختم نہیں کر سکتی، یہ پروگرام امریکا میں مقیم تارکین وطن کے ساڑھے چھ لاکھ بچوں کو بے دخلی سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ سپریم کورٹ سے خوفناک اور سیاسی نوعیت کے فیصلے آ رہے ہیں، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا آپ یہ تاثر لے رہے ہیں کہ سپریم کورٹ انہیں پسند نہیں کرتی۔

فیصلے کے بعد تارکین وطن کی بڑی تعداد امریکا کے مختلف شہروں میں سڑکوں پر آ گئے اور خوشی کا اظہار کیا۔ فیصلے کو صدر ٹرمپ کی پالیسی کی شکست کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، وہ دو سال سے اس پروگرام کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے تھے، یہ پروگرام 2012 میں صدر براک اوباما نے بنایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں