ایک طرف پاناما ہنگامہ کے باعث پورے ملک میں ہیجانی کیفیت ہے تو دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے سیالکوٹ پہنچ کر ایکسپو سنٹر کا افتتاح کردیا

سیالکوٹ (سٹی نیوز)ایک طرف پاناما ہنگامہ کے باعث پورے ملک میں ہیجانی کیفیت ہے تو دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے سیالکوٹ پہنچ کر ایکسپو سنٹر کا افتتاح کردیا۔ ایک طرف سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت جاری تھی تو دوسری طرف وزیر اعظم سیالکوٹ پہنچ گئے جہاں انہوں نے بزنس اینڈ ٹریڈ سے متعلق ایکسپو سنٹر کا افتتاح کیا۔سیالکوٹ آمد کے موقع پر کاروباری برداری نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔وزیر اعظم اب ایوان صنعت و تجارت پہنچ کر تقریب سے خطاب کریں گے اور بعد ازاں وہ خواجہ آصف کی رہائشگاہ پر پارٹی عہدیداروں سے بھی خطاب کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں