عمران خان کہتے ہیں الیکشن کمیشن کو کیس کی سماعت کا اختیار نہیں

اسلام آباد (سٹی نیوز)الیکشن کمیشن میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل پیش نہ ہونے پر سماعت 25 جولائی تک ملتوی کر دی۔اس موقع پر اکبر ایس بابر کے وکیل کا کہنا تھا عمران خان کہتے ہیں الیکشن کمیشن کو کیس کی سماعت کا اختیار نہیں،کیا آئینی اداروں کی تضحیک سے اداروں کو مضبوط کیا جاتا ہے ،انہوں نے کہا عمران خان برطانوی اداروں کی تضحیک کرتے تو جیل میں ہوتے ،الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ڈھیل دے رکھی ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے آئندہ سماعت پر عمران خان کے وکیل کو جوابی دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 25 جولائی تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں