وزیراعظم کے صاحبزادوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ میں آج دلائل دینے سے معذرت کر لی

اسلام آباد (سٹی نیوز)وزیراعظم کے صاحبزادوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ میں آج دلائل دینے سے معذرت کر لی،تفصیلات کے مطابق پاناما کیسا کےتیسرے روز وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل مکمل کر لئے، اس کے بعد سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے صاحبزادوں حسن اور حسین کے وکیل کو دلائل دینے کیلئے کہا تو سلمان اکرم راجہ نے آج دلائل دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ میں اپنے دلائل کل دوں گا۔سلمان اکرم راجہ نے کہا بینی فشل مالک سے متعلق دستاویزات پیش کروں گا،جس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا ہم ان دستاویزات کودیکھنااورپڑھناچاہتے ہیں،جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا دستاویزات آج شام تک آپ کے چیمبرمیں پیش کردوں گاابھی ریکارڈدیکرمیڈیامیں خبرنہیں بناناچاہتا۔انہوں نے کہا حسین نوازپرجے آئی ٹی نے سنگین الزامات لگائے سنگین الزامات پرریکارڈحاصل کرناپڑا،جے آئی ٹی نے کہامشینری امپورٹ کاریکارڈنہیں، مشینری امپورٹ کاریکارڈہم نے حاصل کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں