شہباز شریف کو قتل کرنے کا ٹارگٹ وزیر اعظم ہاؤس کے اندر یا باہر کی ایک انتہائی معتبر شخصیت نے کروایا

لاہور (سٹی نیوز) سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور میں ارفع کریم ٹاور کے قریب بم دھماکہ ہندوستان کے ایک عنصر نے کروایا اور وزیراعظم ہاؤس کے اندر یا باہر کی ایک انتہائی معتبر شخصیت نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ٹارگٹ کروایا تھا۔
چوہدری غلام حسین نے کہا کہ اس حملے کا ٹارگٹ شہباز شریف تھے جبکہ اس دھماکے کے گرفتار ہونے والے 5 یا اس سے زائد ملزموں میں سے ایک شہباز شریف کے ہمسائے میں رہ رہا تھا جس نے یہ سب انکشاف کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ہندوستان کے ایک عنصر نے کروایا اور وہ کہتے ہیں کہ شہباز شریف کو قتل کرنے کا ٹارگٹ وزیر اعظم ہاؤس کے اندر یا باہر کی ایک انتہائی معتبر شخصیت نے کروایا تھا تاکہ شہباز شریف شہید ہو جائیں اور ہم ان کے جنازے پر سیاست کرسکیں۔ گلیاں سنسنا ہو جائیں، یعنی ملک اور قوم کا یہ عالم ہو گیا ہے کہ اس حد تک لوگ گرنا شروع ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں