وزارت داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ5سال میں298بھارتیوں کو پاکستانی شہریت دی

اسلام آباد(سٹی نیوز ) وزارت داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ5سال میں298بھارتیوں کو پاکستانی شہریت دی گئی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران بھارتیوں کو پاکستانی شہریت دیے جانے سے متعلق سوال اٹھایا گیا جس پر وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں جواب جمع کرادیا۔وزارت داخلہ نے گزشتہ5سال میں 298بھارتیوں کو پاکستانی شہریت دینے کا انکشاف کیا، 2012 میں 48، 2013 میں 75، 2015 میں 15 ، 2016 میں 69 اور رواں سال 2017 میں اب تک 15 بھارتیوں کو پاکستان کی شہریت دی گئی، سب سے زیادہ 2014میں 76بھارتیوں کو پاکستانی شہریت دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں