پاکستان پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی فیصل آباد سے بڑی وکٹ گرا دی

لاہور (سٹی نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی فیصل آباد سے بڑی وکٹ گرا دی ہے ،ن لیگ کے رہنما تنویز زمان رندھاوا پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر تنویر زمان نے بلاول ہاؤس میں آصف زرداری سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔تنویر زمان فیصل آباد کے حلقہ پی پی 64سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں