پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے نئی کتابوں سے اسلام، پاکستان اور فوج سے متعلق اسباق و تصاویر نصاب سے خارج کر دی

لاہور(سٹی نیوز)پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابوں سے پاکستانی تاریخ سے متعلق اسباق نکالنے کی میڈیا میں گردش کرتی ہوئی خبروں پر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے نوٹس لے لیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب شہاز شریف نے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ جلد از جلد اس سے متعلق مکمل انکوائری رپورٹ پیش کی جائے۔
واضح رہے میڈیارپورٹس کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے نئی کتابوں سے اسلام، پاکستان اور فوج سے متعلق اسباق و تصاویر نصاب سے خارج کر دی ہیں، یہ تبدیلی جماعت اول سے جماعت پانچویں تک کی کتابوں میں کی گئی ہے ,ٹیکسٹ بک بورڈ ایکٹ 2015 کے مطابق نصاب میں تبدیلی کی منظوری کے بغیر مواد کو نہیں نکالاجا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں