آج سے چار روز بعد حضرت عیسیٰ علیہ السلام دنیا میں اتارے جائیں گے

نیویارک(ویب ڈیسک) 21اگست کو سورج گرہن لگنے جا رہا ہے جو امریکہ و دیگر کچھ ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔ اب اس سورج گرہن کے حوالے سے ایک عیسائی پادری نے ایسی تہلکہ خیز پیش گوئی کر دی ہے کہ ہر کسی کے ہوش اڑ گئے ہیں۔ پاسٹر پاؤل بیگلے نے دعویٰ کیا ہے کہ تین روز بعد لگنے والا یہ سورج گرہن ایسا واقعہ ہو گا جو دنیا کے خاتمے کا باعث بنے گا۔ اس روز ’بلیک مون‘ وقوع پذیر ہو گا لیکن بلیک مون کی یہ قسم انتہائی نایاب ہو گی جو ہرمجدون(آخری اور فیصلہ کن عالمی جنگ) کے برپا ہونے کا باعث بنے گی اور پھر دنیا ختم ہو جائے گی۔
پاسٹر بیگلے کا کہنا ہے کہ ’’بک آف جوئیل میں واضح کر دیا گیا ہے کہ ’حضرت عیسیٰ علیہ السلام جب دوبارہ دنیا پر بھیجے جائیں گے اس سے ایک دن قبل سورج تاریک کر دیا جائے گا۔‘چنانچہ بک آف جوئیل کی اس پیش گوئی کے مطابق آج سے چار روز بعد حضرت عیسیٰ علیہ السلام دنیا میں اتارے جائیں گے اور پھر آخری واقعات رونما ہونے شروع ہوں گے اور پھر قیامت برپا ہو جائے گی۔‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں