اعجاز اسلم کو خود کشی کے سین کے دوران حقیقت میں پھندا لگ گیا

لاہور: (سٹی نیوز) اداکار اعجاز اسلم کو ڈرامہ سیریل لوگ کیا کہیں گے میں خود کشی کے سین کے دوران حقیقت میں پھندا لگ گیا۔

اعجاز اسلم نے خود کشی کا سین شیئر کیا جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ خودکشی کے سین کے دوران رسی کے نیچے حفاظتی بیلٹ پہنی ہوئی تھی جوکہ اس دوران ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے رسی بُری طرح گردن میں پھنس گئی تھی۔ پھندہ اتنا سخت لگا تھا کہ کچھ ماہ تک کھانا نگلنا بھی دشوار ہو گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں