اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل کر دیں، تینوں کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد(ویب ڈیسک )اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف، مریم اور صفدر کواحتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سنائی گئی سزاؤں کو معطل کر دیا ہے۔عدالت نے جیل حکام کو حکم دیاہے کہ تینوں کو رہا کر دیا جائے۔عدالت نے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو پانچ پانچ لاکھ روپے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیاہے۔عدالت کا کہناتھا کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
نیب پراسیکیوٹر اکرم قریشی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مجرمان کادعویٰ ہے گلف اسٹیل ملزکے 75 فیصدشیئرزفروخت کیے،، پھرمجرمان کادعویٰ ہے 1980 میں بقیہ 25 فیصدشیئرز12 ملین درہم میں فروخت کیے،مجرمان کے مطابق لندن فلیٹس رقم کی بنیادیہی 12 ملین درہم ہیں،12 ملین درہم کی منتقلی کاکوئی ثبوت نہیں ہے ، یواے ای حکام نے شیئرزفروخت کرنے کے معاہدے کی تصدیق نہیں کی۔
جس پر جسٹس گل حسن اورنگزیب نے پوچھا کہ مجرمان کا یہ موقف کہاں پر سامنے آیا ؟ اکرم قریشی نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ میں مجرمان نے موقف دیاکہ فلیٹس گلف اسٹیل کی فروخت سے آئے۔اکرم قریشی نے کہاکہ ہمارے پاس بھی یہی موقف اپنایاگیاکہ فلیٹس کی رقم گلف اسٹیل سے آئی۔ جسٹس گل نے کہا کہ ہمارے پاس کیامطلب ؟مجرمان توپیش ہی نہیں ہوئے۔ اکرم قریشی نے جواب دیا کہ تفتیش سے ثابت ہواگلف سٹیل کے25 فیصدشیئرزفروخت کامعاہدہ جعلی ہے، مریم نوازنے کہانوازشریف کی زیرکفالت ہیں اوران کےساتھ رہتی ہیں۔
اکرم قریشی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 2012 کے خط کے مطابق مریم نوازلندن فلیٹس کی مالک ہیں،2012 کے خط کے مطابق مریم نوازکمپنیوں کی بینیفشل اونرہیں،مریم نوازکی ملکیت چھپانے کیلئے جعلی ٹرسٹ ڈیڈبنائی گئی۔ جس پر جسٹس گل حسن نے کہاکہ آپ کہتے ہیں کہ نوازشریف نے مریم نوازکے نام فلیٹس بنائے؟۔ اکر م قریشی نے جواب دیا کہ جی،نوازشریف فلیٹس کے اصل مالک تھے،جس پر جسٹس گل حسن نے کہا کہ تو پھرنوازشریف کی ملکیت کاکوئی ثبوت بتادیں۔ اکرم شیخ نے کہا کہ اگرکمسن بچے فلیٹس کے مالک ہیں تواصل مالک والدہوئے۔

اکرم قریشی نے ججز سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیاسمجھتے ہیں ہمارے سارے ثبوت بوگس ہیں؟ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کیاہم فرض کرلیں بچے چھوٹے ہیں تومالک والدہوگا ؟اکرم قریشی نے کہا کہ بارثبوت مجرمان پرتھا،وہ بتائیں فلیٹس کیسے بنائے؟نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ قطری شہزادے کوخطوط لکھے کہ اپنابیان قلمبندکرائیں، قطری کوکہایہاں نہیں آتے تووہاں آکربیان قلمبندکرلیں گے ، 2012 تک مریم نواز ان فلیٹس کی بینیفشل اونرتھیںاور وہ بعدمیں ایک جعلی ٹرسٹ ڈیڈبناکرٹرسٹی بنیں، مریم نواززیرکفالت تھیں تونوازشریف پربوجھ پڑرہاتھا،زیرکفالت بچی مالک کیسے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں