امریکی سپر ماڈل بیلا حدید دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار

نیویارک: امریکی سپر ماڈل بیلا حدید کو دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار دے دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گریک میتھ میٹکس کا ماننا ہے کہ 23 سالہ امریکی سپر ماڈل بیلا حدید کا چہرہ 94.35 فیصد پرفیکٹ ہے، اس لحاظ سے وہ دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار پائی ہیں۔
ان کی آنکھیں، بھنویں، ناک، ہونٹ، ٹھوڑی، جبڑا اور چہرے کے دیگر خدوخال 94.35 فیصد تک خوبصورتی کے گولڈن ریشو آف بیوٹی پر پورا اُترتے ہیں۔ اس فہرست میں امریکی گلوکارہ بیونسے دوسرے اور اداکارہ امبر ہیرڈاس تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں