احمد شہزاد نے کمال کر دیا، قومی ٹی 20 کپ کے میچ میں ایسی بیٹنگ کر ڈالی کہ مکی آرتھر بھی دنگ رہ جائیں گے

راولپنڈی (نییوز ڈیسک) مسلسل ناکامیوں کے شکار احمد شہزاد بالآخر فارم میں واپس آ گئے ہیں جنہوں نے نیشنل ٹی 20 کپ کے میچ میں لاہور ریجن بلیوز کی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے عمدہ بیٹنگ کا مظاہر کیا اور اپنی ٹیم کو میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور ریجن کی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو احمد شہزاد اور امام الحق بیٹنگ کیلئے میدان میں آئے۔ ویسے تو احمد شہزاد گزشتہ کئی مہینوں سے قومی ٹیم میں مسلسل ناکام ہوتے چلے آ رہے ہیں مگر آج انہوں نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

احمد شہزاد نے 22 گیندیں کھیلتے ہوئے 1 چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے اور کاشف بھٹی کی گیند پر وقاص مقصود کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ ان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت لاہور ریجن بلیوز نے مقررہ20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے جس کے جواب میں پشاور ریجن کی ٹیم 19.5 اوورز میں 170 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اس طرح لاہور ریجن بلیوز نے یہ میچ 3 رنز سے جیت لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں