بول ٹی وی اور فحش فلموں کا کاروبار،عامر لیاقت نے سب سے شرمناک ترین انکشاف کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) بول ٹی وی کی جس دن سے بنیاد رکھی گئی اسی دن سے یہ ادارہ جعلی ڈگریوں اور فحش فلموں کے کاروبار کے الزامات کا سامنا کر رہا ہے، یہ الزامات مخالف میڈیا ہاﺅسز کی طرف سے عائد کیے جاتے رہے ہیں لیکن اب بول ٹی وی کے سابق ملازم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بھی ان الزامات کی تائید کردی ہے۔
بول نیوز چھوڑنے کے بعد ٹویٹس کی ایک سیریز کے دوران ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ادارے پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خاموشی سے علیحدہ ہوگئے لیکن اِس ناہنجار (شعیب شیخ) نے ان کے خلاف ٹوئٹر پر ٹرینڈ بنوا کر سوچا کہ وہ ڈر جائیں گے، ’ اگر میری کردار کشی اِس بدکردار شخص نے بند نہیں کی تو سنت رسول ﷺ کے مطابق مجھے اِس کی ہر ایک بات قوم کو بتانا پڑے گی۔

https://twitter.com/AamirLiaquat/status/931933962141827072?ref_src=twsrc%5Etfw&ref_url=http%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2Fdaily-bites%2F19-Nov-2017%2F681136

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ قوم کو جواب دیا جائے ملازمین کو کیش میں تنخواہیں کیوں ملتی تھیں؟، قوم کو جواب دیا جائے کیش کہاں سے آتا تھا؟، قوم کو جواب دیا جائے برہنہ فلموں کو بنانے والا کون ہے ؟، قوم کو جواب دیا جائے کہ کن بڑے (ریٹائرڈ) افسران نے جرائم پر پردے ڈالے؟ ۔

https://twitter.com/AamirLiaquat/status/931934476074143744?ref_src=twsrc%5Etfw&ref_url=http%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2Fdaily-bites%2F19-Nov-2017%2F681136

انہوں نے کہا کہ انہوں نے بول ٹی وی چھوڑنے کے بعد خاموش رہنے کا ارادہ کیا تھا لیکن یہ جعلساز (شعیب شیخ) ہسٹری شیٹر چاہتا ہے کہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوں توپھر یہی سہی۔

https://twitter.com/AamirLiaquat/status/931934996151132160?ref_src=twsrc%5Etfw&ref_url=http%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2Fdaily-bites%2F19-Nov-2017%2F681136

اپنا تبصرہ بھیجیں