بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ فائنل ،پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے ہدف دے دیا

عجمان (ویب ڈیسک ) بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف دے دیاہے جس میں پاکستانی کپتان نثار علی نے 47 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔
بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پرپاکستانی ٹیم نے 40 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے جس میں پاکستانی کپتان نثار علی نے 47 رنز کی اننگ کھلی ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان سری لنکا کو سیمی فائنل میچ میں 156 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچا تھا جبکہ دوسری جانب بھارت نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں