ملتان سلطانز نے معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو اپنی ٹیم کا برینڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا

ملتان (سٹی نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تقریباً تمام فرنچائزز نے اپنے برینڈ ایمبیسڈرز کا انتخاب کر لیا ہے لیکن نئی ٹیم ملتان سلطانز کے مداح اس انتظار میں تھے کہ کب ان کی ٹیم کا برینڈ ایمبیسیڈر سامنے آئے گا تاہم یہ انتظار ختم ہو گیا ہے۔
ملتان سلطانز نے معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو اپنی ٹیم کا برینڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے برینڈ ایمبیسڈر مقرر ہونے کے بعد اپنے پیغام میں کہا کہ ”ملتان سلطانز کا برینڈ ایمبیسڈر ہو گیا ہوں اور 22 تاریخ کو پہلے میچ میں وہاں ہوں گا۔ ہم نے پہلے ہی ملتان کو سلطان کہہ دیا ہے کیونکہ مجھے یقین ہے کہ جو اولیاءکی سرزمین کو اپنا نام دے ڈالے اور اولیاءکی نسبت کیساتھ کرکٹ کے میدان میں اترے وہ سلطان بنے گا۔

اور جب اس کیساتھ کرکٹ کا سلطان وسیم اکرم بھی ہو تو پھر ملتان سلطانز کے سلطان بننے میں کوئی شک نہیں رہ جاتا، اور یہ آپ کچھ دنوں میں دیکھیں گے کہ روحانیت کیسے کام کرتی ہے اور ملتان کیسے سلطان بنتا ہے۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں