لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر بھارتی اقدامات نے دفاع پر مجبور کیا: چینی وزارت خارجہ

بیجنگ: ( سٹی نیوز) ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر تعمیرات گرائیں، کئی بار احتجاج ریکارڈ کرانے کے باوجود بھارتی اشتعال انگیز جاری رہی، بھارتی اقدامات نے دفاع پر مجبور کیا۔

ترجمان چینی دفتر خارجہ نے سماجی ابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا بھارت نے 15 جون کو معاہدے کی خلاف ورزی کی، چین نے متعدد بار بھارت کو آگاہ کیا، احتجاج ریکارڈ کرایا، بھارت نے ایل اے سی عبور کرنیوالے فوجیوں کی واپسی پر اتفاق کیا، دونوں ممالک فورسز کی مرحلہ وار واپسی کا عمل طے کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں