وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان سرٹیفائیڈ چور اور کرپٹ کے بیٹے ہیں

اسلام آباد (سٹی نیوز) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان سرٹیفائیڈ چور اور کرپٹ کے بیٹے ہیں، وہ اپنے باپ کے نام پر شرمندہ ہیں اسی لیے ہر چیز اپنی ماں کے نام پر بناتے ہیں۔
سپریم کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیرعلی نے کہا کہ عمران خان کے باپ نے پاکستان میں کرپشن کی بنیاد رکھی تھی،اکرام اللہ نیازی کو ذوالفقار علی بھٹو نے کرپشن کے الزام میں نکالا تھا۔ عمران خان چوری کے پیسے سے لندن کی یونیورسٹی میں پڑھنے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ’’ عمران خان ! اسی عدالت عظمیٰ میں تمہارے باپ کے ماتھے پر کرپشن کی مہر لگی تھی، پاکستان کا سب سے پہلا کرپٹ آدمی اکرام اللہ نیازی تھا ، نواز شریف نے پاکستان میں ترقی کی بنیاد رکھی اور تمہارے باپ نے کرپشن کی بنیاد رکھی، میں معذرت کرلوں گا اگر تم یہ کہو گے کہ تمہارے باپ نے کرپشن نہیں کی ‘‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں