ق لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ ایم این اے نے کہا کہ ہر ایک پر جھوٹا الزام لگانے اور غیرملکی مہذب زبان استعمال کرنے والے دانیال عزیز یہ نہ بھولیں کہ ان کے والد واحد وزیر تھے جنہیں کرپشن پر فارغ کیا گیا تھا

لاہور (سٹی نیوز) ق لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ ایم این اے نے کہا کہ ہر ایک پر جھوٹا الزام لگانے اور غیرملکی مہذب زبان استعمال کرنے والے دانیال عزیز یہ نہ بھولیں کہ ان کے والد واحد وزیر تھے جنہیں کرپشن پر فارغ کیا گیا تھا۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا کل تک اپنے موجودہ باس (Boss) کو سرعام گالیاں دینے والے دانیال عزیز اپنے اور والد کے کرتوت نہ بھولیں‘ لوگوں کو پتہ ہے کہ انکے والد لوکل گورنمنٹ کے وزیر تھے جنہیں دیہات میں لگائے جانے والے فنڈز کی خوردبرد پر کیبنٹ سے نکال دیا گیا تھا جبکہ دانیال عزیز کا اپنا ماضی بھی تو دور کی بات نہیں‘ وہ جو کچھ کرتے رہے‘ عوام اس سے اچھی طرح آگاہ ہیں اور ان کے تمام کرتوت ڈھکے چھپے نہیں۔ وہ یہ بھی نہ بھولیں کہ گاڈ فادر کے بعد ان کے ایسے کارندوں کی بھی باری آنے والی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں