پی سی بی کا محمد یوسف کی سربراہی میں ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے کوچنگ سٹاف کا اعلان

لاہور: (سٹی نیوز) محمد یوسف کی سربراہی میں پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے لئے کوچنگ سٹاف کا اعلان کردیا۔

عتیق الزمان اور محمد زاہد بالترتیب نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں فیلڈنگ، وکٹ کیپنگ اور فاسٹ باؤلنگ کوچز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ سابق انٹرنیشنل کرکٹرز عبدالرزاق، اعزاز چیمہ، باسط علی، فیصل اقبال، غلام علی، ہمایوں فرحت، عرفان فاضل اور ظفر اقبال ڈومیسٹک سیزن 21-2020 میں ایسوسی ایشنز کی کوچنگ کرنے کے ساتھ ساتھ مصباح الحق کی نئی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بھی ہوں گے۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ان تقرریوں کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کی چھ ٹیموں کے لیے36 کوچز کا اعلان بھی کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں