شہباز شریف کا ڈونگا گلی میں 9 کنال کا گھر نیب کے حکم پر سربمہر

ایبٹ آباد: (سٹی نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا ڈونگا گلی میں واقع 9 کنال ایک مرلہ پر مشتمل گھر سیل کر دیا گیا، نیب نے اثاثہ جات کیس میں گھر سربمہر کرنے کا حکم دیا تھا۔

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نیب کے حکم پر شہباز شریف کی ڈونگا گلی کی 9 کنال ایک مرلہ گھر منجمد کرتے ہوئے سیل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کے حکم پر جائیداد منجمد کرنے کے بعد سیل کی گئی۔

شہباز شریف کا نشاط لاجز کے نام پر گھر ڈونگا گلی میں تعمیر کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ شہباز شریف ان دنوں اپنے بڑے بھائی نوازشریف کی عیادت کے سلسلے میں لندن میں مقیم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں