خصوصی عدالت کے فیصلے سے دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی: چودھری شجاعت

لاہور: (سٹی نیوز) چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ خصوصی عدالت کے فیصلے سے دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی، کسی جج کیخلاف ایسا فیصلہ آیا تو کون عملدرآمد کرے گا۔

سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فیصلے سے فوج کا مورال ڈاؤن ہوا، عوام کو تکلیف ہوئی، جج نے مشرف کے مرنے کے بعد کی سزا بھی سنا دی، کیس کا فیصلہ قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے، جج بھول گئے زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں