ہزارہ میں مسلم لیگ ن کا جلسہ، نواز شریف نے اپنے ہیلی کاپٹر کے ذریعے حیران کن ’کارنامہ‘ سرانجام دلوادیا، ویڈیو دیکھ کر عمران خان کی ہنسی نہیں رکے گی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سیاستدانوں کو نعرے اور جے جے کار سننے کا شوق عام لوگوں سے کہیں زیادہ ہوتا ہے اور بعض اوقات صرف اپنی تعریف کیلئے یہ ’ طبقہ‘ ایسا کام بھی کرجاتا ہے کہ دیکھنے والوں کو نہایت عجیب لگتا ہے، ایسا ہی کچھ میاں نواز شریف نے بھی ہزارہ جلسے میں شرکت کیلئے کیا جب انہوں نے اپنے ہیلی کاپٹر سے خود پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کروا کے کارکنوں کو بھی حیران کردیا۔
میاں نواز شریف کے ہزارہ جلسے میں شرکت کیلئے روانگی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ ویڈیو میں میاں نواز شریف کو ایک ہیلی کاپٹر میں بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ نواز شریف کا ہیلی کاپٹر میں سفر کرنا کوئی غیر معمولی واقعہ نہیں ہے کیونکہ وہ ملک کے تین بار وزیر اعظم رہ چکے ہیں اور ہیلی کاپٹر کا سفر ان کی زندگی کا لازمی حصہ ہے لیکن ہفتہ کے روز ہزارہ میں ہونے والے جلسے کے دوران ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتا ہیلی کاپٹر سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
ہزارہ جاتے ہوئے برہان انٹر چینج پر نواز شریف پر ہیلی کاپٹر سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جسے میڈیا نے بھی خوب کوریج دی اور اسے شاندار استقبال قرار دیالیکن اس ویڈیو میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ نواز شریف نے جس ہیلی کاپٹر سے سفر کیا ان کے قافلے پر پھولوں کی پتیاں بھی اسی سے برسائی گئیں۔سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد سیاسی مخالفین کی جانب سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے خوب لتے لیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں