مجھے ہمیشہ بتایاگیاہے تقریر خواتین کے سکرٹ کی طرح مختصرہونی چاہیے: چیف جسٹس

کراچی (ویب ڈیسک) چیف جسٹس ثاقب نثار نے کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ انہیں ہمیشہ بتایاگیاہے کہ تقریر خواتین کے سکرٹ کی طرح مختصر ہونا چاہیے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران ہاتھ میں موجود درجنوں صفحات کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں نے شرکاسے کہا کہ آپ لوگ میرے ہاتھ میں ان صفحات کو دیکھ کریہ نہیں سمجھئے گا کہ تقریر لکھی ہے لمبی اور بور نہیں ہوجائیے گا کیوں کہ انہیں ہمیشہ یہ بتایا گیا ہے کہ تقریر خواتین کے سکرٹ کی طرح ہونا چاہیے، اسے بہت طویل نہیں کہ لوگوں کی دلچسپی کم ہوجائے ا ور نہ ہی بہت چھوٹی ہو کہ اس کا مقصد ہی نہ رہے لہٰذا میں اس اصول پر عمل کر رہا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں