عمرہ زائرین کی غلط معلومات پر سعودی سفارت خانے نے 28کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا

لاہور(میاں اشفاق انجم سے) سعودی قونصلیٹ نے پاکستانی عمرہ ایجنٹوں کی دو نمبری پکڑلی عمرہ سکینڈل سامنے آ گیا۔ ٹریول ایجنٹس کی طرف سے عمرہ ویزہ کے حصول کے لئے سعودی قونصلیٹ کو عمرہ زائرین کی غلط معلومات فیڈ کرنے پر سعودی سفارت خانے نے 28کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا یہ عمرہ ایجنٹ دوسری دفعہ عمرہ کرنے والوں کے دو ہزار ریال بچانے کیلئے پاسپورٹ کاغلط نمبر فیڈ کرکے اپروول منگوانے کے جرم میں ملوث پائے گئے تاریخ پیدائش تبدیل کرنے سمیت مختلف غلط معلومات فراہم کرنے کی تصدیق کے بعد سعودی قونصلیٹ نے 28کمپنیوں کو بین کرتے ہوئے ان کے پاسپوٹ ڈراپ بکس کو لینے سے منع کر دیا ہے۔ سعودی قونصلیٹ نے سرکلر میں وضاحت کی ہے۔ ڈیڑھ ماہ سے مانیٹرنگ جاری تھی وارننگ کے باوجود عمرہ ایجنٹ نے دو نمبری ترک نہیں کی جس کے بعد ان کے خلاف غلط معلومات فراہم کرنے کی وجہ سے ایکشن لیا گیا ہے اور سخت ترین سزا متوقع ہے جن کمپنیوں کو بین کیا گیا ہے ان میں ٹریول آرٹ ،ربوٹریول،فلائنگ زون ،باس ٹریول ،سیفی ٹریول ،چیراٹ ٹریول، گل زادہ ٹریول ،ایس بی ٹریول، ملت ٹریول، باریک ٹریول، الزوار ٹریول، ججہ ٹریول، مقیت الحرمین ٹریول،اے ٹی آر ٹریول، نبیل ٹریول، مشتاق زہرہ ٹریول، فضاء ٹریول، کامران الحرمین ٹریول، اقصیٰ ورلڈ ٹریول،بن اجمل ٹریول، میزاب کعبہ ، میزاب انٹرنیشنل،صفہ انٹرنیشنل،ایم کیو ایم ٹریول،کاروان زیتون ٹریول، میکس ٹریول،مکہ ایئر ٹریول شامل ہیں۔کل 44کمپنیاں ہیں جس میں سے 28 کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے اور ان کے پاسپورٹ روک دیئے گئے ہیں ان کیخلاف مزید کارروائی کی رپورٹ جلد متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں