سانحہ ساہیوال کے بعد وفاقی وزراءکی حرکات پر عمران خان شدید ناراض

اسلام آباد (سٹی نیوز)وزیراعظم عمران خان ساہیوال سانحہ پر پولیس ، سی ٹی ڈی اور اپنے وزراءکے ساتھ سخت ناراض ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال واقعہ کے بعد وزراءکی جانب سے پے درپے بیانات پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزراءتحقیقات سے پہلے میدان میں کیوں کودے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی ادارے کی لاقانونیت کا دفاع نہیں کر سکتے ، حکومت قانون کی حکمرانی اور شہریوں کا تحفظ چاہتی ہے ، پولیس اور سی ٹی ڈی ایسے کام نہ کرے جس سے لاقانونیت کا پہلو اجاگر ہو ۔

یاد رہے کہ دو روز قبل سی ٹی ڈی کے ” ریاستی غنڈوں “ نے ساہیوال کے قریب ایک سفید رنگ کی گاڑی کو روکا اور عوام کے پیسے خریدی گئی گولیاں عوام پر ہی چلا دیں اور یہ بھی نہ دیکھا کہ اندر ایک 13 سالہ بچی بھی موجود ہے۔ ’ریاستی غنڈوں ‘ نے تین بچوں کو گاڑی سے باہر نکالا اور ایک مرتبہ پھر سے گولیوں کی برسات کر دی ، بچوں سے ان کے والدین ،بھائی سے بھائی اور ماں سے اس کے بیٹے کو چھین لیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں