قابل اعتراض تصاویر کیس، سپریم کورٹ نے خاتون کی شوہر کی ضمانت منسوخی کی درخواست مستردکردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے بیوی کی قابل اعتراض تصاویر پر وائرل کرنے کے کیس میں خاتون کی شوہر کیخلاف ضمانت منسوخ کی درخواست مستر دکردی،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے ہیں تصویرمیں ملزم خود بھی موجود ہے،اپنی فحش تصاویرکوئی خود تو نہیں لگاتا؟اپنی بے عزتی کوئی خود تو نہیں کرتا؟۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہائیکورٹ نے ملزم کو ضمانت پر رہا کردیا ہے،تصویرمیں ملزم خود بھی موجود ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اپنی فحش تصاویرکوئی خود تو نہیں لگاتا؟اپنی بے عزتی کوئی خود تو نہیں کرتا؟۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزاراورملزم کے درمیان خاندانی تنازع ہے،خاتون نے الزام لگایا شوہر نے اس کا ای میل ہیک کیا، ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا ہیکنگ کا کوئی ثبوت نہیں ملا،عدالت نے کہا کہ ملزم ندیم سے تفتیش کی کوئی ضرورت نہیں،عدالت نے خاتون کی شوہر کی ضمانت کیخلاف درخواست مسترد کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں