جب تک احتساب نہیں ہوتا پارلیمنٹ کو معطل کردیا جائے :سینیٹر مصدق ملک کی رائے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے کہاہے کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ یونہی لعنت ملامت کرکے پانچ سال پورے کرلیں، جب تک احتساب ختم نہیں ہوتا ، اس وقت تک پارلیمنٹ کومعطل کردیا جائے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ”جرگہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ڈیم ، ہسپتالوں کے معاملات ، سکولوں کی فیس میں کمی جسٹس ثاقب نثار کے اہم اقدامات ہیں، بعض ایسے مواقع آئے ہیں جب سپریم کورٹ نے پارلیمان کو قانون سازی کیلئے ہدایات دی ہیں، نے متعلقہ وزیر سے وہ لسٹ مانگی ہے جس سے ہمیں یہ توپتہ چلے کہ بین الاقوامی مقدمات میں پاکستان کو کتنا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال تھا کہ عمران خان وزیر اعظم بننے کے بعد لعنت ملامت کا سلسلہ ختم کردیں گے لیکن وہ حکومت میں آنے کے بعد بھی کنٹینر سے نیچے نہیں اترے اور ان کی کوشش ہے کہ وہ یونہی لعنت ملامت کرکے پانچ سال پورے کرلیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک احتساب ختم نہیں ہوتا ، اس وقت تک پارلیمنٹ کومعطل کردیا جائے اور جب حکومت سمجھے کہ اب مہنگائی، غربت اور عوام کی بات کرنی ہے تو پھر پارلیمنٹ کوبحال کردیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں