انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہو کر 139 روپے 49 پیسے پر بند جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے مہنگا ہوا۔
ڈالر کی قیمتوں میں اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 140 روپے 30 پیسے ہو گئی۔
دوسری جانب بلوم برگ فورم سے خطاب کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ سخت مانیٹری پالیسی سے مہنگائی قابو میں رہے گی، آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح لگ بھی یہی جبکہ سال کے آخر میں اس میں کمی آنے کا امکان ہے مگر مہنگائی کی شرح ڈبل ڈیجٹ میں نہیں جائے گی۔
واضع رہے کہ فروری میں مہنگائی کی شرح 8 اعشاریہ 2 فیصد رہی جو سال 2014 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں