سانحہ نیوزی لینڈ پر ٹرمپ مسلمانوں سے معافی مانگیں: جان لیجنڈ

نیویارک: امریکہ کے مقبول ترین گلوکار جان راجر سٹیفن المعروف جان لیجنڈ نے سانحہ کرائسٹ چرچ کا ذمہ دار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قراردیتے ہوئے ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ مسلمانوں سے معافی مانگیں۔
امریکی گلوکار جان لیجنڈ نے ایک انٹرویو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ ان تمام مسلمانوں سے معافی مانگیں جو یہاں اچھی زندگی کے حصول کیلئے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے نفرت انگیز بیانات مسلمانوں کو بدنام کرتے ہیں۔


جان لیجنڈ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ صدرٹرمپ واقعے کے براہ راست ذمہ دارنہیں ہیں لیکن ان کے بیانیے نے قاتل کو نیوزی لینڈ جیسے واقعے کیلئے اکسایا ہے۔ انہیں یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ وہ ایسی بیان بازی کر کے غلط کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں