ٹیسٹ رپورٹ مثبت، کاشف خان کورونا وائرس کے چنگل میں پھنس گئے

لاہور: ( سٹی نیوز) کامیڈین کاشف خان کورونا کا شکار ہو گئے، انہوں نے علامات ظاہر ہونے پر اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کامیڈین کاشف خان نے گھر پر خود کو قرنطینہ کر لیا، انہیں کورونا کی علامات محسوس ہوئیں ڈاکٹر کے مشورے پر انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا تو رپورٹ مثبت آ گئی۔

انہوں نے اپنے ایک پیغام میں لوگوں کو احتیاط کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ کوشش کریں کہ گھر میں رہیں ،سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اور احتیاطی تدابیر کو عادت بنا لیں۔

واضح رہے کہ کاشف خان سے قبل سینئر اداکارہ روبینہ اشرف اور سکینہ سموں بھی کورونا کا شکار ہو چکی ہیں تاہم ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ اداکارہ ندا یاسر کی کورونا رپورٹ بھی مثبت آئی تھی، اب وہ کورونا کو شکست دینے کے بعد معمول کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں