پاناما عملدر آمد کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید شیخ نے وزیر اعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی تعریف کی

اسلام آباد (سٹی نیوز) پاناما عملدر آمد کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید شیخ نے وزیر اعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی تعریف کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ آج (جمعہ کو) عدالت میں بھرپور دلائل جاری رکھے ہوئے ہیں، ان کی جانب سے اچھے دلائل دیے جانے پر جج صاحبان نے بھی ان کی تعریف کی۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے سلمان اکرم راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’ راجہ صاحب! آج آپ اچھی تیاری کرکے آئے ہیں، پتا نہیں رات کو سو بھی پائے ہیں یا نہیں‘‘۔ جج صاحب کے ریمارکس پر سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا ’’ میں یہ بات اپنے تک محدود رکھوں گا‘‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں