عمران خان کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ 2018ء کے الیکشن میں ان کی پارٹی کامیاب ہوگی اور کپتان اگلے وزیر اعظم پاکستان ہوں گے

نیویارک(ویب ڈیسک)ماہرفلکیات آغابہشتی نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں میاں نواز شریف اور ان کے وکلاء کو کافی ہزیمت اٹھانی پڑ رہی ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ میاں صاحب چند دنوں کے مہمان ہیں لیکن ستاروں کی روشنی میں ایسا ممکن نظر نہیں آرہا اوروہ وزیراعظم ہی رہیں گے، یہ حکومت 2018تک چلے گی۔ عمران خان کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ 2018ء کے الیکشن میں ان کی پارٹی کامیاب ہوگی اور کپتان اگلے وزیر اعظم پاکستان ہوں گے۔
روزنامہ پاکستان سے لندن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے نے 2012ء میں کہا ہی تھا کہ اگلے وزیراعظم نواز شریف ہوں گے اور اس کے بعد عمران خان وزیراعظم بنیں گے۔ان کاکہنا تھا کہ کہ 2017ء کی ابتدامیں انہوں نے کہا تھا کہ یہ سال میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کے لئے اچھا نہیں ہوگااور یہ سب علم کی بنیاد پر کہا تھا، 2017میں نواز شریف کے لئے مسائل شروع ہوئے اور ہرگزرتے دن کے ساتھ وہ زوال کا شکار ہیں جبکہ عمران خان کا سیارہ مضبوط سے مضبوط تر ہورہا ہے اور یہ سلسلہ 2018ء چلے گا۔
’’نواز شریف کے سیارے میں آٹھ زوال داخل ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے ان کے سیدھے کام بھی خراب ہورہے ہیں۔ماہرین فلکیات کے مطابق جس شخص کی زندگی میں آٹھ زوال آجائیں تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ اس شخص کی زندگی کے چلتے ہوئے کام رک جائیں گے، مسائل بڑھیں گے،سیدھی تدبیریں الٹ جائیں گی، پریشانیاں آئیں گی اور اس بنیاد پر میں نے کہا تھا کہ نواز شریف کی زندگی میں مشکلات ہیں۔‘‘
ان کا کہنا تھا کہ اس سال الیکشن نظر نہیں آرہے اور نہ ہی کوئی نیا وزیراعظم آئے گا۔’’اگر نواز شریف خود استعفیٰ دے دیں تو الگ بات ہے ورنہ مجھے ان کی حکومت کا خاتمہ نظر نہیں آرہااور وہ وزیراعظم ہی رہیں گے لیکن آنے والے مہینے ان کے اور شریف خاندان کے لئے انتہائی مشکلات سے بھرے ہوں گے اور ان کے لئے ہرگزرتا دن مشکل سے مشکل تر ہوتا جائے گا۔‘‘
ان کاکہنا تھا کہ جس طرح موسم کی پیشگوئی کرنا ایک علم ہے بالکل اسی طرح سیاروں کی مدد سے مستقبل کی پیشگوئی بھی ایک علم ہے لیکن آخری فیصلہ اللہ تعالیٰ کا ہی ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں