امریکن نیوی آپریشنز کے چیف جان رچرڈسن نے اپنے چینی ہم منصب سے ویڈیو کال کے ذریعے شمالی کوریا کے میزائل اور ایٹمی پروگرام کو بند کرنے کے لئے چین کو کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکن نیوی آپریشنز کے چیف جان رچرڈسن نے اپنے چینی ہم منصب سے ویڈیو کال کے ذریعے شمالی کوریا کے میزائل اور ایٹمی پروگرام کو بند کرنے کے لئے چین کو کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
امریکن نیوی آپریشنز کے چیف جان رچرڈسن نے اپنے چینی ہم منصب ایڈمرل شن جن لونگ سے ویڈیو کال کے ذریعے رابطہ کرتے ہوئے شمالی کوریا کے مسئلے کو حل کرانے کے لئے چین سے مدد طلب کر لی ہے۔ نیول چیف نے شمالی کوریا کے میزائل اور ایٹمی پروگرام پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا اور چین کے شمالی کوریا پر خصوصی اثرات اور تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے بیجنگ کو اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک گھنٹے تک گفتگو ہوئی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ واشنگٹن اور بیجنگ مشترکہ مفادات کے لئے مل کر کام کریں گے اور شمالی کوریا کو میزائل پروگرام بند کرنے کے لئے آمادہ کرنے پر رضامند کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں