12ویں جماعت کا طالبعلم اور لیگی کارکن عالم عامر جاں بحق

خانیوال(سٹی نیوز ) میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان جھگڑے میں 12ویں جماعت کا طالبعلم اور لیگی کارکن عالم عامر جاں بحق اور دو افرادزخمی ہوگئے ، دونوں جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تصادم کا مقدمہ آئی ایس ایف کے 13 کارکنوں کے خلاف درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ، تصادم کے دوران ایک شخص رانا بلاول لاپتہ ہوگیا تھا جو بعدازاں زخمی حالت میں گھر کے باہر سے مل گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عالم عامر کے نام سے ہوئی ہے جو مسلم لیگ ن کے سٹوڈنٹ ونگ کا رکن تھا، دونوں جماعتوں کے سٹوڈنٹ ونگز کے درمیان 14اگست کی ریلی کے موقع پر شہرکے چوک الحدیث میں تصادم ہوا تھا جس دوران دونوں طرف سے اینٹوں اور لوہے کے راڈوں کا آزادانہ استعمال کیاگیا، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں ان کی حالت تسلی بخش ہے۔
پولیس حکام کاکہناہے کہ جھگڑے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے، جو مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔
دوسری طرف لیگی حامیوں سمیت مختلف افراد سوشل میڈیا پر ’عامر کیلئے انصاف‘ کے ٹیگ کیساتھ اپنے دکھ اور غصے کا اظہار کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں