اس منصوبے کے ایک کلومیٹر کا خرچ دو کروڑ بنتا ہے جبکہ بھارت میں میٹرو روٹ کے ایک کلومیٹر پر 25 لاکھ خرچ آیا

اسلام آباد (سٹی نیوز) ماہر معیشت فرخ سلیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ملتان میٹروبس پراجیکٹ سے1 کروڑ 75 لاکھ ڈالر ایک کمپنی کو دے دئیے گئے، چین نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔ ماہر معیشت فرخ سلیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ملتان میٹروبس پراجیکٹ سے ایک کمپنی کو براستہ دبئی اور موریشس 1کروڑ75لاکھ ڈالر دئیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ رقم جس کمپنی کو گئی اس کا نام کیپٹل انجینئرنگ بتایا جارہا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ چین نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ اس منصوبے کے مین کنٹریکٹر نے ایسے کسی معاملے کی تردید کی ہے۔ماہر معیشت نے بتا یا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میٹروبس کا منصوبی بھی مہنگا ترین تھا ،اس منصوبے کے ایک کلومیٹر کا خرچ دو کروڑ بنتا ہے جبکہ بھارت میں میٹرو روٹ کے ایک کلومیٹر پر 25 لاکھ خرچ آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں