ایک لاکھ 20ہزار60غیر قانونی عازمین نے مکہ مکرمہ دراندازی کی کوشش کی

مکہ مکرمہ(ویب ڈیسک) محکمہ امن عامہ نے دعویٰ کیاہے کہ حج موسم کے آغاز سے لے کر اب تک ایک لاکھ 20ہزار60غیر قانونی عازمین نے مکہ مکرمہ دراندازی کی کوشش کی ہے۔ غیر قانونی عازمین کے علاوہ 61 ہزار524گاڑیوں کو بھی واپس کردیا گیا ہے۔
سعودی محکمہ امن عامہ کے ٹویٹر پر جاری ہونے والے اعداد وشمار میں بتایا گیاہے کہ حج اجازت ناموں کے بغیر شہر مقدس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں کو واپس کرنے کے علاوہ حج موسم کے بعد ان کیخلاف ضابطے کے مطابق کارروائی ہوگی جبکہ ابھی تک یک لاکھ 20ہزار60غیر قانونی عازمین کی جانب سے مکہ مکرمہ میں دراندازی کی کوشش کی گئی ہے۔تاہم محکمہ امن عامہ نے مکہ مکرمہ لے جانے والے تمام راستوں پر چوکیاں قائم کر رکھی ہیں جن میں جدید آلات اور مشینیں فراہم کر دی گئی ہیں،حج اجازت نامہ کے بغیر مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں کے فنگر پرنٹس لے کر انہیں واپس کردیا جاتا ہے جبکہ بعد ازاں ان کا نام محکمہ پاسپورٹ کی بلیک لسٹ میں شامل کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے اعلان کر رکھا ہے کہ اجازت نامہ کے بغیر حج کرنے کی کوشش کرنے والے غیرملکیوں کو مملکت سے بے دخل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں