نیوزی لینڈ کا وہ کھلاڑی جو پاکستان کیلئے جاتی امرا کا نواز شریف ثابت ہوا، میچ کے دوران وہ کام کردکھایا کہ کپتان بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

ویلنگٹن (ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران چھٹے اوور میں زخمی ہونے والے کولن منرو شاہینوں کیلئے سب سے خطرناک کھلاڑی ثابت ہوئے۔ منرو نے 49 رنز بنا کر مین آف میچ ایوارڈ حاصل کیا ۔
بیٹنگ کے دوران کولن منرو چھٹے اوور کی پہلی گیند پر سنگل کیلئے دوڑے تو محمد عامر کی طرف سے پھینکا گیا تھرو ڈائریکٹ ان کے ہاتھ پر لگا۔ گیند اتنی شدت سے لگی کہ کولن منرو تڑپ کر رہ گئے اور گراﺅنڈ میں ہی ڈھیر ہوگئے ۔ فوری طور پر ڈاکٹر نے انہیں ابتدائی طبی امداد دی جس کے بعد وہ دوبارہ بیٹنگ کیلئے آئے اور گرین شرٹس پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے ۔ کولن منرو نے 43 گیندوں پر 3 چوکے اور 2 چھکے مار کر 49 رنز سکور کیے اور مین آف میچ قرار پائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں