خشک سردی سے ستائے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری کب اور کہاں سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہور

لاہور (ویب ڈیسک) بارش برسانے والے بادل رات سے پاکستان میں داخل ہوں گے جس کے باعث لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے، بارش سے خشک موسم کا سلسلہ کم ا ور سردی کی شدت بڑھ جائے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں خشک سردی کا سلسلہ جاری ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بشیتر علاقوں میں موسم سرد ار خشک رہے گا تاہم کوئٹہ، ژوب، قلات، سکھر، لاڑکانہ اور بہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان بھی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دران بھی بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، اتوار کے روز ریکارڈ کئے گئے سردترن مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق سکردو منفی 9، استور منفی 8، گوپس منفی 7، زیادت منفی 6، گلگت، کالام، کوئٹہ منفی 5، بگروٹ منفی 3، راولا کوٹ، دیر، قلات منفی 2 ، پاراچنار اور لوئر دیر میں منفی 1ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں