گزشتہ روز کوئٹہ کے مسجد روڈ پر فائرنگ سے مرنیوالا تھانیدار دراصل کون تھا؟ جان کرآپ کو بھی نظام قدرت پر یقین آجائے گا

کوئٹہ(ویب ڈیسک)مسجد روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او ایئر پورٹ فضل الرحمٰن کاکڑ جاں بحق ہوگئے۔
کوئٹہ میں مسجد روڈ سے ملحقہ سڑک پر سابق ایس ایچ او ایئرپورٹ فضل الرحمٰن کاکڑ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ بلوچستان میں گزشتہ 10 روز کے دوران 4 سیکورٹی اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
ہری پور میں نواز شریف کے جلسے میں کتنے لوگوں نے شرکت کی؟ آزاد ذرائع سے بھی خبر آ گئی، جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
واضح رہے کہ جاں بحق پولیس آفیسر فضل الرحمٰن کاکڑ 2011 میں ایس ایچ او ایئرپورٹ تعینات تھے جس کے دوران خروٹ آباد کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پولیس اور ایف سی کی فائرنگ سے دو خواتین سمیت 5 چیچن باشندے ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد انکوائری ٹیم نے فضل الرحمن کاکڑ کو عہدے سے برطرف کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں