”ن لیگ کے بعد تحریک انصاف کی حکومت بھی خطرے میں پڑگئی کیونکہ ۔۔۔“ بڑی خبرآگئی

پشاور (ویب ڈیسک) متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے بعد جماعت اسلامی اورپی ٹی آئی میں دوریاں بڑھ گئیں اور جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا حکومت سے علیحدگی کا عندیہ دیدیا۔
سینئر وزیرعنایت اللہ نے کہاکہ حکومتی اتحاد ہمیشہ تکلیف دہ ہوتا ہے لیکن پی ٹی آئی سے اپنے ایجنڈے کے مطابق اتحاد کیاتھا لیکن اب کوشش ہے بغیرکسی تلخی کے جلدعلیحدہ ہوجائیں۔انہوں نے کہاکہ سمیع الحق ایم ایم اے میں نہیں آناچاہتے تودباو¿نہیں ڈالیں گے۔
پی ٹی آئی رہنماءشوکت یوسفزئی کاکہناتھاکہ جماعت اسلامی کی مکمل سیاست صرف 2 اضلاع میں ہے،جماعت اسلامی نے 5 سال میں ہم سےزیادہ مزے لوٹے، متحدہ مجلس عمل نے لوگوں کو دھوکا دیا اور 5 سال میں صرف کرپشن کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں